جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کا مہنگائی اور عوام دشمن بجٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پی ٹی آئی حکومت کے عوام دشمن بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد کی قیادت میں ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے عوام دشمن بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کارکنوں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دودھ پر 17 فیصد ٹیکس نامنظور کرتے ہیں۔ ہم آٹے کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ بھی نامنظور کرتے ہیں۔ دوسری جانب احتجاج میں شریک مظاہرین نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے