سراج الحق

جماعت اسلامی نے بھی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے بعد اب جماعت اسلامی نے بھی پی ٹی آئی حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کولائیں گے۔ بے روزگار نوجوانوں کا احتجا ج، حکومت مخالف تحریک کا نقطہ آغاز ہوگا۔ خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی اور بے روزگاری پاکستان میں ہے۔  حکومت تمام تر وعدوں اور بلندوبانگ دعوئوں کے باوجو د مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔

سراج الحق کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ معیشت کی تباہ کن صورتحال سے ہر شہری پریشان ہے۔ غیرترقیاتی اخراجات کم کرنے اور زبوں حالی کا شکار تعلیم و صحت کے شعبوں کو سنبھالا دینے کی کوشش نہیں کی گئی۔ حکمرانوں نے آنے والی نسلوں کو بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے