شیری رحمان

پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ موجودہ حکومت کے ظلم و جبر سے عوام کو بچانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا کے دوران اسپتالوں کے ضروری سامان بشمول آلات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا ہے۔ سیلز ٹیکس سے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں مہنگائی کا سونامی آئے گی۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس سے اسپتالوں کی آپریشنل لاگت اور علاج معالجہ شدید متاثر ہوگا، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے چھٹے شیڈول سے اندراج نمبر 52-A کے اخراج نے صحت کے شعبے کا پورا منظر نامہ تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کی سپلائی پر بھی حکومت اب سیلز ٹیکس کی وصولی کرے گی جس سے علاج کی لاگت میں شدید اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے