عظمی بخاری

جعلی تبدیلی کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جعلی تبدیلی کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی رخصتی کے لیے عمران خان ہی کافی ہیں۔ انہوں نے  حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عثمان بزدار پنجاب کے 5 لوٹوں سے ملاقاتیں کریں وہ جائز ہے اور اگر اپوزیشن کے لوگ پی ٹی آئی کے ارکان سے ملیں وہ ضمیر فروشی؟

تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  بزدار صاحب آپ کے ایم پی ایز نے آپ کو مستعفی ہونےکے لیے پیر تک ڈیڈ لائن دی ہے، آپ کے پاس صرف 2 دن باقی ہیں اور چلے ہیں ہمیں دھمکیاں دینے۔ انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ عثمان بزدار سے اپنے ارکان سنبھالے نہیں جا رہے اور لوٹوں کی دعوتیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے  مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان عمران خان کی بدزبانی، کرپشن کے باعث ان کے خلاف ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو چوہدری شجاعت نے بھی کہہ دیا کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی، عمران خان نے جو بویا آج وہی کاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے