جسٹس قاضی فائز عیسی

جسٹس فائز عیسی کیخلاف دائر دوبارہ نظرثانی درخواست خارج

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ نے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف دوبارہ نظر ثانی کی درخواست منظور کرنے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کیس کا فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ 10 اپریل کو جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف کیوریٹیو ریویو واپس لینے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے چیمبر میں ہوئی تھی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیمبر میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے جسٹس فائز عیسی کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست دی تھی۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے چیمبر میں پیش ہوئے تھے اور انہوں نے درخواست واپس لینے سے متعلق وفاقی حکومت کے موقف سے آگاہ کیا تھا۔

حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ میں کیوریٹیو ریویو پٹیشن کےخلاف 18 درخواستیں دائر کی گئیں، اکثریتی فیصلے سے ایف بی آر اور سپریم جوڈیشل کونسل کی جاری ہدایات کالعدم قرار دی گئیں، درخواست گزار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی۔

سپریم کورٹ کو اپنے دیے گئے فیصلوں پر نظرثانی یا انہیں کالعدم قرار دینے کا اختیار ہے، سپریم کورٹ کو یہ اختیار 184 تھری کے تحت از خود نوٹس لے کر آرٹیکل 187 اور 188 کے تحت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے