ججز کو موصول دھمکی آمیز خطوط، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) ججز کو موصول دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس کے علاوہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی ہمایوں حمزہ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ہائی کورٹ ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا۔ عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ خط کے متن میں لفظ اینتھریکس لکھا ہوا تھا، خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے۔ یاد رہے کہ ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے ججز کوخطوط بھیجے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے