رضا ربانی

تمام سیاسی جماعتیں اپنی جنگ چھوڑ کر سیلاب زدگان کی مدد کریں۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں اپنی سیاسی جنگ چھوڑ کر سیلاب زدگان کی امداد پر توجہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مختصر مدت کے لیے سیاسی سیز فائر کریں اور مصیبت کی اس گھڑی میں سلاب متاثرین کی مدد کریں۔ سندھ میں سیلاب کی 2010ء سے بھی زیادہ خراب صورت حال ہے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب کی تباہی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، جنوبی پنجاب میں تمام انفرا اسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے۔ پی پی پی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لیے قومی کوشش کرنے کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرین کے لیے عالمی عطیات کے حصول کی کوشش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے