فیصل کریم کنڈی

تمام جماعتیں مل کر پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے لیے کام کریں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ تمام جماعتوں کودعوت دیتے ہیں کہ وہ پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے لیے کام کریں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری جلد وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چاہتے ہیں افغانستان میں انسانی حقوق کا احترام ہو۔ خیال رہے کہ جہانگیر ترین گروپ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ باضابطہ رابطہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سابق ایم این اے طارق خٹک پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر طارق خٹک نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے پرانا رشتہ ہے، اسے دل سے نہیں نکال سکے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال

(پاک صحافت) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گندم درآمد کے غلط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے