نائب صدر ن لیگ

تقریر لکھنے والے کو نہیں عمران خان کو فارغ کریں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور پارٹی کے تاحیات قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لئے تقریر لکھنے والے کو نہیں بلکہ خود عمران خان کو فارغ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی ایک تقریر شیئر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے وزیر اعظم کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ مریم نواز شریف نے لکھا کہ تقریر لکھنے والے کو نہیں بلکہ عمران خان کو فارغ کریں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان پر طنز کے تیر چلا دیئے۔ خیال رہے کہ انہوں نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کا ایک حصہ بھی شیئر کیا ہے۔ اور لکھا کہ تقریر لکھنے والے کو نہیں بلکہ عمران خان کو فارغ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے