ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری

ترجمان دفتر خارجہ تبدیل، عاصم افتخار نئے ترجمان مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کو تبدیل کرکے ان کی جگہ عاصم افتخار کو نئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زاہد حفیظ چوہدری کو ترجمان دفتر خارجہ کے عہدے سے ہٹانے کے بعد انہیں آسٹریلیا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ عنقریب اپنی نئی ذمہ داریوں کو سنبھالیں گے۔ عاصم افتخار کو نیا ترجمان دفتر خارجہ تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حفیظ چوہدری کے پاس ڈی جی ساؤتھ ایشیا کا بھی چارج تھا۔ عاصم افتخار نے بطور ترجمان دفتر خارجہ اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہیں۔ عاصم افتخار احمد اقوام متحدہ میں تعینات رہے جبکہ حال ہی میں وہ تھائی لینڈ میں بطور سفیر تعینات تھے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے