وزیراعظم شہباز شریف

نوازشریف کی واپسی کے متعلق مشاورت کیلئے شہبازشریف کی آج لندن روانگی متوقع

لاہور (پاک صحافت) نوازشریف کی وطن واپسی کے متعلق مشاورت کیلئے شہبازشریف کی آج لندن روانگی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کب واپس آئیں گے، اس حوالے سے اہم مشاورت کیلئے شہباز شریف کی آج لندن روانگی متوقع ہے۔ شہباز شریف کی لندن میں دیگر سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہ نوازشریف سے بھی ملیں گے جس کے دوران وطن واپسی کیلئے مناسب وقت اور قانونی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

شہباز شریف کے دورہ لندن کے دوران قانونی ٹیم نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق قانونی موشگافیوں پر بریفنگ دے گی۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے