سعید غنی

تحریک انصاف بطور جماعت کرپشن میں ملوث ہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بطور جماعت کرپشن میں ملوث ہے، غیرملکی فنڈنگ کے ثبوت و شواہد موجود ہیں، پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے فنڈنگ ہوتی رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی ارکان اور رضاکاروں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شکست تسلیم کرچکی ہے، شیخ رشید کی پریس کانفرنس بوکھلاہٹ کا شکار تھی۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ علیمہ خان نے چندے سے جائیدادیں لیں اور عدالت میں ثابت ہوگیا ہے، انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھر دیئے، عمران خان ذہنی طور پر مان چکے ہیں کہ یہ فارغ ہورہے ہیں، یہ اسمبلی کی اکثریت کھوچکے ہیں۔ اس ملک کے عوام تنگ ہیں، عوام چاہتے ہیں عمران خان سے جلد از جلد جان چھوٹے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے