سراج الحق

تحریک آزادی میں سید علی گیلانی کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر میں سید علی گیلانی کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے منصورہ لاہور میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے کشمیر کی آزادی کے لیے بھارتی مظالم برداشت کیے، مقبوضہ کشمیر کی گلیوں میں پاکستان کا نام گونج رہا ہے، بھارت کی بزدل حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگایا۔

دوسری جانب مرکز جماعت اسلامی منصورہ میں سراج الحق کی امامت میں سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کئی سالوں سے بھارتی حکومت کی جانب سے نظر بند کیے گئے حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے