امام علی رحمان

تاجک صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) تاجک صدر امام علی رحمان کی دو روزہ دورے پر اسلام آباد آمد، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تاجکستان کے صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ تاجک صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر تعلیم سید نوید قمر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ تاجک صدر کو گلدستے بھی پیش کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق تاجک صدر اور وفاقی وزیر تجارت کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا، تاجک صدر امام علی رحمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاکستان اور تاجکستان دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کے ذریعے جڑے ہیں، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف پارٹی عہدے سے مستعفی

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے