ترجمان دفتر خارجہ

بھارت مذاکرات اور امن کا ماحول پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ پاکستان کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے مذاکرات اور امن کا ماحول پیدا کرنے کے لیے بھارت سے اقدامات لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے رواں برس جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات کے لیے کام کیا، تاہم بھارت کے ساتھ تعلقات میں کوئی خصوصی پیش رفت نہ ہوسکی، ہندوتوا سے متاثرہ بی جے پی نے تعلقات میں پیش رفت میں رکاوٹیں ڈالیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ 2023 میں پاکستان نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھا اور او آئی سی کانٹیکٹ گروپ برائے جموں کشمیر اور فلسطین میں فعال کردار جاری رکھا۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی نے بھی کشمیر پر حمایت جاری رکھی، او آئی سی نمائندہ خصوصی اور برطانوی پارلیمینٹیرین کے وفود نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے