آرمی چیف جنرل عاصم منیر

بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،  آرمی چیف

کوئٹہ (پاک صحافت) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ خیال رہے کہ ا س موقع پر انہوں نے یہ بھی کہاکہ پائیدار امن کیلئے سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ اور تربت کے 2 روزہ دورے کے موقع پر جوانوں اور افسران سے گفتگو میں کہا کہ پائیدار امن کیلئے سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی اور  پھول چڑھائے، ساتھ ہی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور اسکول آف انفینٹری کا بھی دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے