پولیس

بلوچستان: بڑی مقدار میں چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں بڑی مقدار میں چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نفاذ قانون کے اداروں نے قلعہ عبداللہ، سریاب روڈ اور گوادر سے مجموعی طور پر 1 ہزار 425 کلو چرس برآمد کرلی گئی جبکہ کچلاک میں بائی پاس سے 38 کلو ہیروئن بھی گرفت میں لی گئی۔

قلعہ عبداللہ میں گاڑی سے 1 ٹن 150 کلو یعنی 1150 کلو چرس برآمد ہوئی، اسی طرح سریاب روڈ کے قریب سے 170 کلو اور گوادر کوسٹل ہائی وے سے 105 کلو چرس برآمد ہوئی ہے، اس دوران ایک ملزم گرفتار کیا گیا۔

بلوچستان میں کچلاک بائی پاس سے 38 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے