مریم اورنگزیب

عمران خان نے اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کا ایجنڈا اپنایا ہوا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اقتدار کے حصول کے لئے ملک دشمنوں کا ایجنڈا اپنایا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ عمران خان کی بات سنتے ہیں، یہ ان سے فائدہ اٹھاتا ہے، عمران خان سمجھتا ہے کہ جو لوگ ان کی بات سنتے ہیں وہ سب بے وقوف ہیں، یہ لوگوں کو اپنے جھوٹ سے بے وقوف بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی چالیں چل کر لوگوں کو بے وقوف بناتا ہے، چار سالوں میں عمران خان نے لوگوں کے روزگار، کشمیر، فارن پالیسی کے ساتھ کھیلا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کے اندر کوئی شرم نہیں، اسے احساس نہیں کہ اس کے منہ سے نکلا ہوا لفظ ملکی مفاد، قومی سلامتی اور دنیا میں ملک کی عزت کو مجروح کرتا ہے، اسے کسی سے کوئی سروکار نہیں، اس کی ہوس اپنی انا سے شروع ہوتی اور اقتدار پر ختم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کی، روزگار چھینا، کشمیر کا سودا کیا، معاشرے کی اخلاقیات کا قتل کیا، اپنی جیبیں بھریں، ڈاکے ڈالے، مال غنیمت لوٹا؛ فارن ایجنٹ کے مقاصد کچھ اور تھے، ان کا ایجنڈا نامکمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے