بلاول بھٹو چیئرمین پیپلز پارٹی

بلاول نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ایک ایسے بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے کرپشن کو فروغ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹیں لہرا کر سب کو کرپٹ کہتے تھے اور آج وہی ادارہ کہہ رہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سب سے زیادہ لوٹ مار کی۔ بلاول کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ایک ایسے بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے احتساب کا نعرہ لگاکر کرپشن کو فروغ دیا۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن سے متعلق  ٹوئٹر پیغام میں کراچی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر پی پی کراچی ڈویژن کو مبارکباد پیش کی ہے۔ خیال رہے کہ این اے 249 میں ہونے والا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل نے جیت لیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے