بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں وزیرِ خارجہ نے نائیک عاطف اور سپاہی قیوم کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یک جہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے حملے میں زخمی ہونے والے میجر عمر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا گیا جس میں ہونے والی جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے