بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرخارجہ بلاول بھٹو  زرداری نے اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردداری نے ملاقات کے دوران  مسئلہ کشمیر کو یو این قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  اور اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل انتونیوگورتریس  کے درمیان نیو یارک میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں کی گئی اس ملاقات میں بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو یو این قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں کی  ملاقات میں سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ دوسری جانب بلاول بھٹو نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اہم کردار پر یو این سیکرٹری جنرل کا شکریہ اداکیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے