بلاول

بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔  ذرائع کے مطابق پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور دیگر سفارتی حکام نے یو اے ای پہنچنے پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری  کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو  زرداری اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔  ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ  وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مادام تساؤ میوزیم میں اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مجسمے کی رونمائی کی تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے