آمنہ الیاس

اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی قرنطینہ کے دوران دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس کی قرنطینہ کے دوران بنائی گئی دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  یاد رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہوں نے قرنطینہ اختیار کیا تھا۔ تاہم اداکارہ نے قرنطینہ کے دوران ایک ویڈیو بنائی اور انسٹاگرام کے اکاؤنٹ سے شیئر کردی جس میں وہ چائے پیتی نظر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں چھت پر چائے کا مگ تھامےکورونا تجربے کا ذکر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ نے دکھی لہجے میں کہا کہ وہ قرنطینہ کے دوران نہ کسی چیز کو چکھ سکتی ہیں نا ہی سونگھ سکتی ہیں، وہ اس دوران اپنے دوستوں، اپنی روزمرہ زندگی اور خاص طور پر اپنے اہل خانہ کو مس کررہی ہیں۔ دوسری جانب اتنی ہی دیر میں اداکارہ کی والدہ کی آواز آتی ہے اور وہ نیچے سے ہی ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے سنی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بعد ازاں آمنہ الیاس جب اپنی والدہ کو اپنے پاس آنے یا ان کے پاس جانے کا کہتی ہیں تو کووڈ مثبت ہونے کی وجہ سے ان کی والدہ بھی ان کو جھڑکتے ہوئے اندر جانے کا کہہ دیتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ قرنطینہ کے دوران، باہر نکلنے لوگوں سے ملنے اور اہل خانہ کو گلے لگانے کا لالچ، لیکن دور رہیے ناکہ اپنے لیے بلکہ اپنے پیاروں کے لیے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے