فردوس عاشق اعوان

بشری بی بی ہی عمران خان کو بند گلی میں لے گئیں۔ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (پاک صحافت) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بشری بی بی ہی عمران خان کو بند گلی میں لے گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشری بی بی نے متعدد بار اُنہیں میڈیا مینیج کرنے کو کہا اور حامد میر اور سلیم صافی کے پروگرام میں شرکت کرنے پر بشری بی بی نے ان کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی نے انہیں کہا تھا کہ حامد میر اور سلیم صافی کے پروگراموں کو بندکر دیں، بشری بی بی ہی عمران خان کو بند گلی میں لے گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے