بجلی

بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کو بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ڈسکوز کے گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کو بجلی یونٹس کی سہولت ختم کی جارہی ہے، سمری جلد تیار کرلی جائے گی۔

سیکرٹری پاور کا مزید کہنا تھا کہ پاور سسٹم بہت سی خرابیوں کا شکار ہے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، بجلی چوری ہورہی ہے، گردشی قرض 2300 ارب روپے ہے۔ ملک میں 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ بھی کیپیسٹی پیمنٹ میں اضافے کا ذریعہ ہے، نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنا پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی طلبہ

بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے حقیقت بتادی

لاہور (پاک صحافت) بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے مقامی لوگوں کی جانب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے