مصدق ملک

سپریم کورٹ صرف چیف جسٹس نہیں ہے۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ صرف چیف جسٹس نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے کل صاف کہا کہ جو فیصلہ لکھا گیا وہ مختلف تھا۔ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کے اندر سے آوازیں آرہی ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے نوٹ میں لکھا یہ چار۔تین کا فیصلہ ہے۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو اپنے ادارے کی ساکھ کے لیے فل کورٹ بنانا چاہیے۔ صدر نے انکار کیا تو آئین کے تحت بل مشترکہ اجلاس میں پیش ہوگا، مشترکہ اجلاس میں منظوری کے بعد بل قانون بن جائے گا۔ آئی ایم ایف نے کہا آپ دوست ممالک سے بھی فنڈنگ کی کمٹمنٹ کریں۔ سعودی عرب نے دو ارب ڈالر کی کمٹمنٹ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں پر غریب عوام کو ریلیف دینا سبسڈی نہیں۔ یہ کوئی سبسڈی نہیں تھی اس لیے آئی ایم ایف سے ڈسکشن نہیں ہوئی۔ گیس لوڈشیڈنگ پر تین دن میں سوئی سدرن کمپنی کے دفتر رہا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں گیس صبح 8 سے دوپہر ڈھائی بجے تک بند کی جاتی ہے، دوپہر ڈھائی بجے کے بعد گیس پریشر بلڈ ہو رہا ہوتا ہے جو سحری تک رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے