احسن اقبال

بانی پی ٹی آئی ریاست پاکستان سے بڑے نہیں ہوسکتے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ریاست پاکستان سے بڑے نہیں ہوسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں نفرت کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ ملکی مسائل کا مقابلہ کوئی ایک لیڈر ، جماعت یا ادارہ تنہا نہیں کرسکتا، مسائل سے نمٹنے کے لیے ہمیں قومی اتحاد یکجہتی کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی استحکام، امن اور پالیسی کے تسلسل کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ پی ٹی آئی نے ملک کی بدنامی کےلیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، بانی پی ٹی آئی پاکستان کی ریاست سے بڑا نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 10 کروڑ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی ریاست پر قربان کیے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے