احسن اقبال

چندہ خیرات اکٹھا کرنا حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔ احسن اقبال

شیخوپورہ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چندہ خیرات اکھٹا کرنے پی ٹی آئی حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے جبکہ حکومت کے اس قبیح عمل سے پاکستانی پوری دنیا کے سامنے شرمندہ ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر زکوٰۃ حاصل کرکے ساتویں ایٹمی طاقت کی توہین کی گئی، پاکستان خوددار اور باوقار ریاست ہے۔ زکوٰۃ و فطرانے کی تشہیر کرکے عالمی سطح پر پاکستان کا مذاق بنایا گیا ہے۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ یہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی کوئی اہمیت نہیں دے رہی۔ حکومت ڈکٹیٹر شپ قائم کرنا چاہتی ہے، پاکستان کو اس حکومت سے آزاد کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی اداروں کے مضبوط ہونے سے ہوگی۔ حکومت قومی اداروں پر حملہ آور ہے، پارلیمنٹ کے بعد اب عدلیہ پر بھی حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے