مہنگائی

ایک ہفتے میں بیس اشیا مزید مہنگی، عوام کی پریشانی میں اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ ایک ہفتے میں بیس اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد عوام کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، دالیں، گھی، انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مہنگائی کا پارہ تاحال 18 فیصد سے زائد رہا، ایک ہفتے کے دوران گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ مزید 19 روپے تک مہنگا ہوکر 988 روپے کا ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کیلے فی درجن 2 روپے، آلو ایک روپے اور لکڑی کی فی من قیمت میں 8 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ تاحال 18 فیصد سے زائد رہا جبکہ مہنگائی کی مجموعی سطح میں صفر اعشاریہ 67 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی شہبازشریف

ہماری دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کیساتھ ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں اور نیک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے