پرویز خٹک

عمران خان ذہنی بیمار ہیں ان کو کسی چیز کا پتہ نہیں۔ پرویز خٹک

صوابی (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان ذہنی بیمار ہیں ان کو کسی چیز کا پتہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت 150 ارب ڈالر کا مقروض ہے، سب سے زیادہ قرضہ عمران خان نے لیا، ملک دن بدن خراب حالات کی طرف جارہا ہے، اس ملک کو میرے جیسے حکمران کی ضرورت ہے، میں نے ہمیشہ ملک کی اچھائی کے لیے سوچا ہے، میں نے تھانوں کا نظام درست کیا، تعلیمی اداروں کے اساتذہ پر چیک بیلنس کا نظام متعارف کرایا، 18 لاکھ لوگوں کو صحت انصاف کارڈ میرا منصوبہ تھا۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ صحت کارڈ اور کسان کارڈ اسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر تمام ترقیاتی کام میں نے کیے، میں پچھلے 41 سال سے سیاست میں ہوں اور مجھے محکموں سے کام نکالنے کا ہنر آتا ہیں۔ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ میں نے شروع کیا تھا وہ تو بے خبر تھے، عمران خان صرف امیر لوگوں کے ساتھ تعلق بنا کران کے پیسے کھانے کے بعد چھوڑ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور مرکز میں حکومت میں نے بنائی تھی انہیں تو کچھ پتہ ہی نہیں تھا، خیبرپختونخوا پولیس، سرکاری اسکولز اور پٹواریوں کے لیے اصلاحات کیں، بہت سی اہم شخصیات میرے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو 8 فروری کو سرپرائز دوں گا، 8 فروری کو میں ہی وزیراعلیٰ بنوں گا اور خیبر پختونخوا میں حکومت پی ٹی آئی پی کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے