نفیسہ شاہ

ایک سلیکٹڈ آیا ناکام ہوا، دوسرا لانے کی کوشش کی جارہی۔ نفیسہ شاہ

خیرپور (پاک صحافت) نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ایک سلیکٹڈ آیا ناکام ہوا اب دوسرا لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ نے خیرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سندھ کا انتخابی معرکہ فتح کرنے کے بعد اسلام آباد کو فتح کرنے کے لیے نکلیں گے، عمران خان کا حال یہ تھا کہ وہ پارلیمنٹ سے کوئی بل بھی پاس نہیں کرا سکا تھا خلائی مخلوق آکر ان کے بل پاس کرواتی تھی۔

نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک جماعت کا لیڈر کافی عرصہ لندن میں تھا اس کو سلیکٹڈ بنا کر لانے کی کوشش کامیاب ہونے نہیں دیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے اور سیاست بحال کریں گے ساتھ میں ملک میں عوامی راج بھی قائم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کرپشن و ناانصافی سے مایوس ہو کر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا، گلزار امام شنبے

(پاک صحافت) ایک سال قبل علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم بی آر اے ایس BRAS …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے