شہباز شریف خالد مقبول

ایم کیو ایم کا شہبازشریف کو ووٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت عظمی کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کے وزیراعظم کے لیے مشترکہ امیدوار شہباز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔ قبل ازیں لیگی وفد وزیر اعظم کے امیدوار کے لیے ووٹ کی حمایت کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچا، جہاں متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے وفد نے ملاقات کی۔

اہم ملاقات کے بعد لیگی رہنما رانا تنویرنے بتایا کہ صِبح وزیراعظم کا الیکشن ہے، ہم اپنے امیدوار کے لیے ووٹ مانگنے ایم کیو ایم کے پاس آئے تھے۔ شہبازشریف کی طبعیت خراب ہے ورنہ وہ خود ایم کیو ایم کے پاس ووٹ کی درخواست کے لیے آتے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل بھی پی ایم ایل ن کے ساتھ رہے، کل شہبازشریف وزیراعظم بن جائیں گے، وزیراعظم کا جیتنا مسئلہ نہیں اصل بات کامیاب ہونا ہے کیونکہ یہ عہدہ پھولوں کی سیج نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد (پاک صحافت) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے