اعتزاز احسن

ایسی جمہوریت کو نہیں مانتا جس میں نچلے طبقے کو اوپر نہ آنے دیا جائے، رہنما پیپلزپارٹی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وہ ایسی جمہوریت کو نہیں مانتے جس میں نچلے طبقے کو اوپر نہ آنے دیا جائے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات نجی یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے  نجی یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت وہ سوچ ہے جو قومی سطح پر صبر کا نام ہے، جہاں صبر نہیں ہوتا وہاں جمہوریت نہیں ہوتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی جمہوریت کو نہیں مانتا جس میں نچلے طبقے کو اوپر نہ آنے دیا جائے۔

واضح رہے کہ  پی پی رہنما اعتزاز احسن کا یونیورسٹی میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے پڑوسی ملک افغانستان کی صورتحال سے متعلق کہنا  تھا کہ افغانستان کو بطور ریاست مضبوط انتظامی ڈھانچے کے قبول نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے