خواجہ آصف

اللہ غزہ کا حساب مسلم امہ سے ضرور لے گا۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اللہ غزہ کا حساب مسلم امہ سے ضرور لے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں نہیں پتا کہ روز قیامت اللّٰہ غزہ کا حساب کسی اور سے لے گا یا نہیں؟ مگر نام نہاد مسلم امہ سے ضرور لے گا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ مالک پوچھے گا کہ جب فلسطینی مسلم امہ کے 2 ارب مسلمانوں کو پکارتے رہے تو کیا کوئی مدد کو آیا؟ غیر مسلم ممالک میں لاکھوں انسانوں نے فلسطینیوں کا درد محسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر مسلم ممالک کے عوام اپنی حکومتوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے، یہاں تک کہ یہودیوں نے فلسطین کا پرچم اٹھا لیا ظلم کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے