عامر خان ایم کیو ایم

اگرہم اپنی سیٹیں ہٹالیں تو پی ٹی آئی کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا، ایم کیو ایم

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنت (ایم کی ایم) پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم اپنی 7 سیٹیں ہٹالیں توپی ٹی آئی حکومت کا کوئی نام لینے والا نہیں ہوگا،  اس حوالے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں کراچی کےنتائج چرائےگئے اور تحریک انصاف نے تاحال اپنے وعدے وفا نہیں کئے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے قبل ریلی نکالی جس کی قیادت سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کی۔ شرکا سے خطاب میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کہا کہ الیکشن آنی جانی چیز ہے، پیپلز پارٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ صوبہ تو لے کر رہیں گے۔

واضح رہے کہ ریلی سے خطاب کے دوران  سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا ایم کیوایم پاکستان کے منتخب نمائندوں نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں بہت ترقیاتی کام کرائے ہیں، پچھلے الیکشن میں 14 سیٹیں کراچی سے چوری کی گئیں مگر اب وہ تمام سیٹیں ایم کیو ایم پاکستان واپس لے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے