آصف زرداری

اگر کسی میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں ہے تو سیاست کرنا چھوڑ دے، آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں ہے تو سیاست کرنا چھوڑ دے۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے رکھنے والوں پر طاقت کا استعمال آمرانہ ذہنیت کی عکاسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جاری بیان میں صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ محسن بیگ کو جس انداز میں گرفتار کیا گیا قانون سے ماورا ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور صحافی محسن بیگ کو رہا کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف نے بھی جاری بیا ن میں محسن بیگ کی گرفتار ی کی مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب جمہوریت اور اخلاقیات پر لمبے لمبے خطبے دیتے ہیں لیکن معمولی تنقید بھی برداشت نہیں کر سکتے، ان کے اقتدار کے آخری 3.5 سالوں میں آزادی اظہار پر کافی حد تک کمی آئی ہے۔ یہ ملکی تاریخ کا بدترین وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے