مریم اورنگزیب

وزیراعظم پر اراکین اسمبلی نے مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پر اراکین اسمبلی نے مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں پارلیمانی اتحاد کا تاریخی مظاہرہ کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف پر اراکین اسمبلی کا مکمل اعتماد کا اظہار۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرارداد پیش کی، 180 ارکان نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے