شاہد خاقان

اگر میں نے تحائف کو غلط حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما  سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر میں نے تحائف کو غلط حاصل کیا تو ضرور کارروائی کی جائے۔  انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توشہ خانہ میں میرا بھی نام آیا ہے، بیرون ملک سے اگر کوئی تحفہ ملتا ہے تو اسے توشہ خانہ میں جمع کرایا جاتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توشہ خانہ تحفہ کی قیمت کا تعین کراتا ہے، تحفہ کو حاصل کرنے کے لیے رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سالوں سے لوگ احتساب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں فیصلے نہیں ہو رہے ہیں، نئے چیئرمین غریب لوگوں کے کیسز ختم کریں، سیاست دانوں کے بے شک چلائیں۔ سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ نئی پارٹی بنانے کی کوئی کوشش نہیں، پاکستان سیاسی جماعتوں میں خود کفیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیرِ تجارت ماجد القصبی کی ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک سعودی معاشی تعلقات نئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے