عظمی بخاری

اگر مسلم لیگ ن آج بھی طاقتور ہے تو حکومت کو گھر چلے جانا چاہیے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے جاری بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، عظمی بخاری نے پی ٹی آئی وزرا کو مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ سوال کیا کہ حکومت آپ کی، وزیر آپ کے، انتظامیہ آپ کی اور اثر انداز مسلم لیگ ن ہورہی ہے؟ اگر مسلم لیگ ن آج بھی طاقتور ہے تو ان کو گھر چلے جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری نے وفاقی وزیر شہباز گل کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا،   عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر مسلط مافیا نواز شریف کے نام پر سیاسی دکان چلارہا ہے آپ کے ریکارڈ میں ردوبدل ہورہا ہے تو اس میں نواز شریف اور مریم نواز کا کیا قصور؟

واضح رہے کہ ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے وزیر مشیر قابل ترس لوگ ہیں، ان سے حکومت نہ چلے تو قصور نواز شریف، معیشت تباہ ہوجائے تو قصور نواز شریف اور کورونا ویکسین چوری ہو تو بھی قصور نواز شریف۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے