اسد قیصر

مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے ایسا فیصلہ پارٹی صدر شہباز شریف کی ادھوری تقریر کے معاملے  پر کیا ہے۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول  بٹھو زرداری نے بھی تحریک عدم اعتماد کیلئے غیر مشروط حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بارہےقائدحزب اختلاف کو بجٹ تقریر سے روکا گیا، جو فسطائی، آمرانہ اور غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے، عمران صاحب کے حکم پراپوزیشن لیڈرکوبات کرنے نہ دی گئی، آج شہباز شریف جعلی، جھوٹے بجٹ کی حقیقت عوام کو بتائیں گے۔

واضح رہے کہ اکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ عمران کاشہبازشریف کوبات نہ کرنےدینا پکڑے جانے ک اخوف ہے، شہباز شریف سے عمران جھوٹی تقریر کرنے کا این آراو لینا چاہتے ہیں، شہباز شریف عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے