بلاول بھٹو

اپوزیشن کی دیگر جماعتیں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے مؤقف کی حمایت کر رہی ہیں، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے مؤقف کی حمایت کر رہی ہیں۔ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد کے جمہوری، آئینی اور پرامن طریقے سے حکومت کی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا ہے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے آج تک مؤثر ترین اپوزیشن کی ہے۔ خیال رہے کہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور اور سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جمہوری اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سندھ سے تعلق رکھنے والے پی پی پی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو الگ الگ اہم ٹاسک سونپے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے