آصف زرداری

آصف علی زرداری کا اداکار عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے نامور کامیڈین اداکار عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف کی فن کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں لیجنڈ اداکار عمر شریف کے خاندان اور ان کے تمام مداحوں سے اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے جاری کیئے گئے تعزیتی بیان میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ آصف زرداری نے مرحوم اداکار عمر شریف کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔ اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے ، انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے