جمیل احمد

آئی ایم ایف کا معاہدہ حتمی ہونے کے قریب ہے، گورنراسٹیٹ بینک

اسلام آباد (پاک صحافت) اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ حتمی ہونے کے قریب ہے۔ جمیل احمد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر انفلو بہتر ہونے سے فارن ریزرو میں بہتری آئے گی، آئندہ ہفتے کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4.3 ارب ڈالر ہوں گے، رواں سال کی مہنگائی کی سالانہ شرح 26.5 فیصد تک رہنے کا تخمینہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی بعد باہر سے زرمبادلہ کا ان فلو بڑھے گا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد 9.7 ارب ڈالر تھیں،رواں مالی سال پہلے 7 ماہ میں 11.3 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں،گزشتہ 2 ماہ میں اضافی60 کروڑ ڈالر مالیت کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے کہا کہ رواں مالی سال 2.4 ملین ڈالرسے زائد قرض کی ادائیگی کی ہے، رواں مالی سال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ڈالر کا انفلو آؤٹ فلو سے کم رہا۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال ترسیلات زر میں 2 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے، ترسیلات زر 18 ارب ڈالر سے کم ہو کر 16 ارب ڈالر تک رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے