کئی اہم معاملات پر پاکستان اور جاپان کا مؤقف ایک ہی ہے، رضا بشیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی اہم معاملات پر پاکستان اور جاپان کا مؤقف ایک ہی ہے۔ ذرائع کے مطابق رضا بشیر تارڑ کی جاپان کے شہنشاہ نارو ہیٹو Naruhito سے ملاقات ہوئی ہے۔ پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے جاپان کے شہنشاہ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی حکام کی جانب سے پاکستانی سفیر کو خصوصی پروٹوکول میں شاہی محل لے جایا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جاپانی شہنشاہ نے پاکستان کے سفیر کو خوش آمدید کہا اور پاکستانی سیاسی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ جاپانی شہنشاہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ملاقات کے بعد رضا بشیر تارڑ نے جاپانی حکومت اور جاپانی شہنشاہ کا شکریہ ادا کیا اور بعدازاں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان بہترین اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ امید ہے وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے