شمشاد اختر

آئی ایم ایف سے معاہدے کا ٹائم فریم یا حجم بڑھانے کی درخواست نہیں کرینگے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کا ٹائم فریم یا حجم بڑھانے کی درخواست نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اعلی سطح کے سرکردہ مذاکرات کار اور نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف سے اسٹینڈبائی ایگریمنٹ پروگرام کا ٹائم فریم بڑھانے یا اس کا حجم بڑھانے کی درخواست کے امکان کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جائزے کی کارروائی کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد بیرونی فنانسنگ گیپ کو بھرنے کا مشورہ دیں گے۔

وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر اور آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے رواں ہفتے کے دوران اپنے اپنے فریق کی قیادت کی اور اس کے علاوہ علیحدگی میں ملاقات بھی کی۔ بیرونی فنانسنگ گیپ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ جائزے کی کامیابی کے بعد کوئی تجویز دیں گی۔

ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر سود کی شرح بالخصوص امریکا میں کم ہوتی ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اس سے حکومت کو سکھ کا سانس لینے کا موقع مل سکتا ہے ورنہ بیرونی فنانسنگ کا دباؤ ایک سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول اور آصفہ بھٹو زرداری کی ڈکلیئرڈ جائیداد کی تفصیل دبئی لیک کا ’’انکشاف‘‘ نہیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی سنیٹیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے