انجلینا جولی

انجلینا جولی سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

کراچی (پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیں گی۔ اداکارہ سب سے پہلے صوبہ سندھ کے شہر دادو پہنچی ہیں اور وہاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجیلنا جولی کے اس دورے کا مقصد سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی اور امدادی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے آخری بار پاکستان کا دورہ 2010ء میں کیا تھا، اس وقت بھی ملک کے کئی علاقوں کو سیلاب کی وجہ سے کافی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے