شہباز شریف

امن و امان کی صورتِ حال کا خراب ہونا فکر مندی اور پریشانی کا باعث ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کوئٹہ خودکش حملے کی مذمت کرتے  ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال کا خراب ہونا فکر مندی اور پریشانی کا باعث ہے۔ خیال رہے کہ انہوں  نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ واقعے کے شہداء کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر دیں (آمین)۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کوئٹہ میں آج ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے۔ یاد  رہے کہ رہے کہ کوئٹہ میں آج مستونگ روڈ پر سوہنا خان ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ خود کش حملے کے تمام زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں کے علاوہ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور کا سر اور دیگر جسمانی اعضاء قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے