الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کیجانب سے کاغذات نامزدگی کیلئے ہدایات جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کے لیے ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق ایک امیدوار مختلف تجویز کنندگان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانچ کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتا ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے قومی اسمبلی کی فیس 30 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کی 20 ہزار روپے ہے۔ امیدوار کے لیے پاکستان کا شہری ہونا ضروری ہے جبکہ امیدوار کی عمر کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت 25 سال سے کم نہ ہو۔

کاغذات نامزدگی کے ساتھ امیدوار اس کے تجویز کنندہ و تائید کنندہ کے شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول منسلک کرنا ہوں گی۔ امیدوار گزشتہ تین سالوں کا انکم ٹیکس ریٹرن کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کرے گا۔ قومی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار پاکستان میں کسی بھی جگہ کا ووٹر ہو لیکن صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار متعلقہ صوبے کا ہو۔

قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا لازمی ہے۔ واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں 20 سے 23 دسمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے