سراج الحق

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، جماعت اسلامی کا کسی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے جماعت اسلامی نے اہم فیصلہ کر لیا، جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں پارٹی کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی۔ خیال رہے کہ چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا ، حکومتی اتحاد کے صادق سنجرانی اور ‏اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ تاہم جماعت اسلامی نے کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں جماعت اسلامی کا ایک ووٹ ہے تاہم حکمران جماعت (تحریک انصاف) اوراپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم)  دونوں نے ہی جماعت اسلامی سےووٹ ‏کی درخواست کی تھی۔ جبکہ جماعت اسلامی نے کسی کو بھی ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیا ل رہے کہ  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کر ‏کے ‏چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی درخواست پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ‏‏جب کہ رضا ربانی نے بھی سراج الحق سے رابطہ کیا اور ووٹ کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق اب جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کسی امیدوار کو ووٹ ‏نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے