الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کیجانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے پولنگ کی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے پولنگ کے لئے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدوار کو یکم دسمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے جائیں گے جبکہ پولنگ 31 دسمبر کو ہوگی۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق 28 نومبر کو اپیلوں پر فیصلے ہوجائیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 30 نومبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، یکم دسمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے جائیں گے، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 31 دسمبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے